کوٹ ادو،ادھار رقم لیکر جعلی چیک تھمانے والے پر مقدمہ

کوٹ ادو،ادھار رقم لیکر جعلی  چیک تھمانے والے پر مقدمہ

کوٹ ادو(نامہ نگار ) ادھار رقم لے کر جعلی چیک تھما دیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 14 ایف تھرمل روڈ کوٹ ادوکا رہائشی مرسلین انجم کے۔

 پاس محمد سہیل وارڈ نمبر 14 آیا جن کا آپس میں پہلے بھی لین دین رہتا تھا اور دوستی اور اعتماد کا رشتہ بھی تھا ،مذکورہ شخص نے چھ لاکھ روپے رقم ادھار مانگی عامر سجاد غضنفر علی کی موجودگی میں مرسلین انجم نے 6 لاکھ روپے ادھار رقم دے دی اور چیک لے لیا بینک میں رقم نہ ہونے پر چیک ڈس آنر ہو گیا پولیس نے مرسلین انجم کی رپورٹ پر جعلی چیک دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں