ملزم کو فرار کرانے میں سہولت کاری پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملزم کو فرار کرانے میں سہولت کاری  پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو(نامہ نگار )ملزم کو بھگانے پر سہولت کاروں کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق کوٹ ادو صدر تھانہ کے اے ایس آئی محمد اشرف ار بی کو۔

 مخبر نے اطلاع دی کہ ملزم دلاور حسین سندیلہ چوک پر سواری کے انتظار میں کھڑا ہے پولیس نے موقع پر ریڈ کر کیا تو وہاں پر موجود غلام شبیر نے آواز لگائی کہ دلاور حسین بھاگ جاؤ پولیس آگئی ہے دونوں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔ دوسرا ملزم مطلوب حسین کوٹ ادوشپر پر موجود تھاپولیس نے موقع پر ریڈ کیا تو وہاں پر موجود مقصود احمد نے آواز لگائی کہ پولیس آگئی ہے بھاگ جاؤ دونوں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے دونوں سہولت کاروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں