جھوٹے الزام کے تحت مخالف کو پھنسانے والے کیخلاف مقدمہ درج

جھوٹے الزام کے تحت مخالف کو  پھنسانے والے کیخلاف مقدمہ درج

بورے والا ( نمائندہ دنیا)سنگین الزام عائد کر کے مخالف فریق کو پھنسانے کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ۔

 کالر نے پو لیس کو بتایا کہ ایک آ ٹھ سالہ بچے نے اس کی 7سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ساہوکا پولیس نے الزام غلط ثابت ہو نے پر کالر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق سنگین اور بو گس الزامات کے ذریعے اپنے مخالفین کو پھنسانے کی کوشش کر نے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ ساہوکا پو لیس کو 317ای بی کے رہائشی منیر احمد نے کال کر کے بتایا کہ آٹھ سالہ علی شان نے اس کی 7سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے جس پر تھانہ ساہوکا پو لیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش میں ہی الزامات جھوٹ ثابت ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں