انسانیت کا درد رکھنے والے افراد معاشرے کا فخر،منور عباس

انسانیت کا درد رکھنے والے افراد معاشرے کا فخر،منور عباس

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کی جانب سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور مخیر حضرات کے۔

 تعاون سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لنگر خانے کا سنگ رکھ دیا گیا،سنگ بنیاد ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبر بورڈ فیصل ندیم کے ہاتھوں سے کرایا گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے کہا کہ درددل رکھنے والے افراد کسی بھی معاشرہ میں قابل فخر ہوتے ہیں،اسلام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور اس کا اجر بھی واضح ہے لیکن یہ سعادت بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے کہ وہ اپنے رزق میں سے فلاح انسانیت کے لئے بھی خرچ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی بھی معاشرہ میں انمول ہوا کرتے ہیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمداصغراقبال لغاری کا کہنا تھا کہ دور دراز سے آئے مریضوں اور انکے لواحقین کو دو ٹائم مفت کھانہ فراہم کیا جائے گا،مخیرحضرات اس کار خیر میں دل کھول کر حصہ ڈالیں،سنگ بنیاد کی تقریب سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ممبر بورڈفیصل ندیم نے کہا کہ 2ماہ میں اس پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا لنگر خانہ مکمل ہونے کے بعد دو وقت کا کھانا کھلایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں