ماچھیوال، چوروں نے گھرکا صفایا کردیا،لاکھوں لوٹ کر فرار

ماچھیوال، چوروں نے گھرکا  صفایا کردیا،لاکھوں لوٹ کر فرار

ماچھیوال (نامہ نگار ) نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا 125 موٹرسائیکل طلائی زیورات لاکھوں روپے نقدی چرا کر رفوچکر ۔

تفصیلات کے مطابق مسقط پلٹ محمد شفیع آرائیں نے اپنی رہائش ماڈل ٹاؤن میں رکھی رات اپنے فیملی کے ہمراہ اے سی روم میں سو گیا نامعلوم چور گیٹ کے تالے توڑ کر گھر ہوگئے جس کمرے میں گھر والے سوئے ہوئے تھے باہر سے کنڈی لگا کر گھر میں 7تولے طلائی زیورات 6لاکھ روپے نقدی اور نیا 125 موٹرسائیکل لے رفوچکر ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع تھانہ ماچھیوال کو دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں