بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی پر کارروائی ہوگی،ناصر محمود

بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی پر کارروائی ہوگی،ناصر محمود

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود بشیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ ،کمپری ہینسیو سکول اور۔

 فیصل سٹیڈیم کا دورہ،ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کودی جانی والی سہولیات کے بارے تفصیلی جائزہ ،مریضوں کی عیادت کی اور ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کے بارے بات چیت کی۔ ہسپتال میں درج شکایت نمبر کے فعال ہونے کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے کال کرائی ،کمپری ہینسیو سکول میں بی آئی ایس پی سنٹر میں خواتین سے مسائل پوچھے پانی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنانے کے احکامات،فیصل سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ،حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور مختلف مقامات پر معاون کائونٹر لگا کر عملی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔تمام سرکاری امور میں اداروں میں آنے والے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ تمام محکموں کے افسر ماتحت سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ یقینی بنائیں،بی آئی ایس پی کی امدادی رقم میں ناجائز کٹوٹی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔خواتین کو امدادی رقم عزت و تکریم کے ساتھ فراہم کی جائے ،کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کمپیری ہینسیو سکول مظفرگڑھ میں قائم بی آئی ایس پی سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موجود خواتین سے تفصیلی بات چیت کی اور مسائل پوچھے انہوں مذکورہ سنٹر پر پانی کے انتظامات کو مزید بنانے کے احکامات جاری کئے انہوں نے خواتین کو عزت و تکریم کے ساتھ امدادی رقم فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ امدادی رقم میں ناجائز کٹوتی پر سخت قانونی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں