کمشنر ،آرپی او کا لودھراں میں محرم کے انتظامات کا جائزہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اورآرپی او ملتان ریجن سہیل چودھری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے لودھراں کا دورہ ،مین بازار کے وسط میں دربار بابا رفیق شاہ بخاری۔۔۔
مرکزی بازار لودھراں کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے انتظامی امور بارے بریفننگ دی ۔ روٹس معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسد علی ، اسسٹنٹ کمشنر فرقان حشمت اور دیگر ضلعی محکموں کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔ کمشنر مریم خان نے کہا محرم میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو فروغ دیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہی ۔ انہوں نے کہا ضلع لودھراں میں تمام مسالک کے علما کا مثالی اتحاد ہے اور اس تعاون کو مزید مستحکم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ سہیل چودھری نے ممبران امن کمیٹی اور جلسوں کے منتظمین سے گفتگو کرتے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ علمامعاشرے میں امن، محبت، بھائی چارہ اور رواداری کو فروغ دیں ۔ انہوں نے جلوسوں کے متظمین کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس اور اوقات کار کی مکمل پابندی کی جائے ۔ مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کرکے ضلع بھر کے حساس کیٹگری کے جلوسوں میں کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے سرویلینس کی جارہی ہے ۔