شفاف امتحانات:چیف منسٹر ٹاسک فورس قائم

شفاف امتحانات:چیف منسٹر ٹاسک فورس قائم

ملتان(خصوصی رپورٹر) امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے چیف منسٹر ٹاسک فورس قائم ،آج سے بورڈز کی اسسٹمنٹ شروع ہوگی یونینز نے بورڈز کی خود مختاری پر پہلا حملہ قرار دے دیا احتجاج کی تیاریاں۔۔۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹاسک فورس قائم کردی جو تمام بورڈز کے امتحانی سسٹم کا جائزہ لیکر رپوٹ تیار کریں گے او ر خامیوں کی نشاندہی کریں گے ٹاسک فورس میں مزمل محمود، ماہر تعلیم چیئرپرسن ہوں گے جبکہ سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، منیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ چیف ایگزیکٹو آفیسر، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن، سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہورممبر/ سیکرٹری ہوں گے یہ ٹاسک فورس پنجاب ایگزامینیشن کمیشن اور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے موجودہ اسسمنٹ/امتحانی عمل کا جامع جائزہ لے گی اوراس کی کامیابی اور ناکامی بارے رپورٹ تیار کرے گی ،فورس موجودہ نظام کی خوبیوں، کمزوریوں اور خامیوں کی نشاندہی کرے گی ۔موجودہ نظام کا موازنہ آغا خان بورڈ، کیمبرج سسٹم اور دیگر صوبوں وغیرہ کے اختیار کردہ دیگر متوازی نظاموں سے کرے گی مجوزہ نظام کے ممکنہ فوائد کی نشاندہی کرتے ہوئے جامع فریم ورک اور مداخلت کی سفارش کریں۔فورس پی بی سی سی کے تحت تجویز کیے جانے والے امتحانی نظام تشخیص کے انضمام کے حوالے سے طریقہ کار اور طریقہ کار تجویزکرے گی ٹاسک فورس کو سیکرٹری اور لاجسٹک سپورٹ لاہو بورڈ فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں