خانیوال، موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) موسلا دھار بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے ’موسم خوشگوار ہوگیا’90فیصد فیڈر بند’نشیبی علاقوں اور۔۔۔
بازاور ندی نالوں میں بدل گئے ’تفصیل کے مطابق خانیوال میں گزشتہ روز موسلادھار بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے اور شہریوں نے اللہ کا شکر ادا کیا دوسری جانب بارش سے ضلعی انتظامیہ کا بھی پول کھل گیا جگہ جگہ پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد شہر بھر میں گٹروں اور بارش کا پانی کئی کئی روز کھڑا رہتا ہے جس سے راہگیروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے ۔