سرکاری ہسپتالوں میں 3ہزار چارج نرسز بھرتی کرنیکا فیصلہ

سرکاری ہسپتالوں میں 3ہزار چارج نرسز بھرتی کرنیکا فیصلہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں 3ہزار چارج نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ریکوزیشن پنجاب پبلک کمیشن کو بھیجوادی جس کے مطابق3ہزار چارج نرسز بھرتی کرنے کی منظوری حکومت سے لی ہے ۔ان سیٹوں پر مستقل بنیاد پر نرسز کی بھرتی جلد کی جائے پنجاب پبلک سروس کمیشن اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں