حساس ادارے کی وردی میں ڈاکو2لاکھ نقدی لوٹ کر فرار

حساس ادارے کی وردی میں ڈاکو2لاکھ نقدی لوٹ کر فرار

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)حساس ادارے کی وردی میں ڈاکو2لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ نواحی اڈا شاہ جنید پر حساس ادارے کی وردی میں ملبوس دو ڈاکو حنیف کریانہ سٹور اور۔

 لیاقت کریانہ سٹور پر آئے اورلاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔کریانہ سٹور مالکان نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے حساس ادارے کی وردی پہن رکھی تھی ،وہ باہر نکل کر عوام پر سیدھی فائرنگ کرتے رہے ، شہریوں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور دونوں ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ڈاکوؤں نے دونوں سٹورز سے دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھینے اور کسی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں