ڈی پی او حسنین حیدر کی کھلی کچہری ، عوام کے مسائل سنے

 ڈی پی او حسنین حیدر کی کھلی کچہری ، عوام کے مسائل سنے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او حسنین حیدر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں کھلی کچہری لگائی ۔

، لوگوں کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کا حکم دیا ۔ ڈی پی او نے مسائل کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او نے خاص طور پر دور دراز سے آئی خواتین کے مسائل سنے اور کمپلینٹ سیل کومتعلقہ پولیس افسروں کو فون کر کے فوری کارروائی عمل کرنے اور مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا۔انکا کہنا تھاکہ جس افسرکو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں