سیاسی قیادت،ضلعی انتظامیہ کے ہسپتالوں کے سرپرائز دورے

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر سیاسی قیادت اور ۔
ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں کے مشترکہ سرپرائز وزٹس شروع کردیئے -ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ایم پی اے رانا محمد سلیم حنیف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کے مثبت فیڈ بیک پر سروس ڈیلیوری پر اظہار اطیمنان کیا-انہوں نے ایمر جنسی ،وارڈز میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں،صفائی کی صورتحال چیک کی اور ایم ایس ڈاکٹر عمارہ کو ادویات سمیت دیگر سہولیات کی دستیاب وسائل کے مطابق فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیئے ہسپتال میں جاری ر ی ویمپنگ کا کام بھی مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مریضوں کو ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے ۔