بھاری ٹریفک چالانوں کیخلاف تاجر سراپا احتجاج،سڑکیں بلاک،دھرنا
ملتان( لیڈی رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف سڑکیں بلاک کرکے ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا ۔
آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ اورصدر چودھری عثمان جٹ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے عارف فصیح اللہ ،عثمان جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پورے شہر کو یرغمال بنالیا، نوجوان نسل سمیت سادہ لوح افراد ان کا آسان حد ف ہیں،جوٹریفک آفیسرز کی جانب سے چالان کرنے کا روزانہ کی بنیاد پر ٹاس دیا جاتا جو ٹریفک اہلکارکمیشن ملنے کی خوشی میں پورا کرنے کے لئے غریب شہریوں اور تاجروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کردیتے جو ناانصافی اور بے بنیاد ہے ۔صدر عارف فصیح اللہ نے مزید کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کا دو وقت کی روٹی پوری کرنا بمشکل ہوگیا اور اوپر سے ناجائز چالان کرکے تاجروں وشہریوں کا جینا دوبھر کردیا جبکہ ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں 9نمبر چونگی ،دولت گیٹ ،پل موج دریا،چوک کچہری ،نشتر روڈ،پرانا بہاولپور روڈ، ایس پی چوک ،ہائی کورٹ روڑ ،ڈبل پھاٹک ، سیداں والی بائی پاس ،بوسن روڑ ،چوک کمہارانوالہ سمیت دیگر جگوں پر ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس غنڈہ گرد عناصر تاجروں و شہریوں کو ناجائز پریشان کرنا وطیرہ ہی بنالیا اور چالان کے بعد اہلکاروں نے اپنا کارندہ موقع پر ہی بٹھایا ہوتا ہے جو فوری طور پر تاجرو شہریوں سے رقم بذریعہ ایزی پیسہ یا جیز کیش کی صورت میں حاصل کرتا اور اپنا کمیشن فی چالان 1سوروپے اضافی بٹورتا ہے جو بالکل غیر قانونی عمل ہے اس کو فوری طور پر بند کیا جائے ،اگر ٹریفک پولیس نے اپنی روش نہ بدلی اور تاجروں و شہریوں سے جو روزانہ کی بنیاد پر چالان کی مد میں ناروا سلوک کیا جانا بند نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا ،تاجر برادری ٹریفک آفس کا گھیرائو کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔