قوم کو 1947والے جذبے کی ضرورت،خالد رضا
ملتان(وقائع نگار خصوصی ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر واسا کے زیر اہتمام پاکستان کے (77) ویں یوم آزادی کے حوالے سے۔
ہیڈ آفس شمس آباد میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈائریکٹر ایڈمن واسا محمد احسن بلال نے صبح نو بجے قومی پر چم لہرایا اس دوران واساملا زمین نے پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے اس تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد، سمیت غازی یونین ودیگر عہدیدار و ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا کہ آزاد قوموں کی زندگی میں آزادی کادن کسی نعمت سے کم نہیں ہمارے بزرگوں نے ایک طویل جدوجہد اور بیش بہا قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی آج ملک کے جو حالات ہیں وہ اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ پوری قوم کو پھر اپنے آپ میں وہی جذبہ اتحادو اتفاق اور یکجہتی کو پیدا کرنا ہے جس کا مظاہرہ تحریک پاکستان کے وقت کیا گیا ہے۔ آج کا دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی تمام تر توجہ اور صلاحیتیں مملکت خدا داد کیلئے وقف کر دیں ۔انہوں نے تحریک آزادی کے شہید وں،غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان میں امن و سلامتی و ترقی اور ادارہ کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔