نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریب
ملتان( لیڈی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ۔
ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو سمیت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد کاظم خان اور ڈاکٹر اعظم خان اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے قومی پرچم بلند کیا۔ علاوہ ازیں تقریب کے موقع پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نشتر آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں شرکا نے تحریک آزادی کے قائدین کی خدمات اور قومی ہیروز کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔