ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے کام کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے صفائی  کے کام کا جائزہ لیا

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کی سخت نگرانی میں ضلع بھر میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری خود صفائی مہم کی مانیٹرنگ کررہے ہیں - انہوں نے یوسی 50, چکنمبر14 ایٹ اے آر،یوسی 59 چکنمبر131 اوکانوالہ میں صفائی مہم کے تحت جاری کام کا معائنہ کیا اور مقامی افراد سے ملاقات کرکے صفائی بارے فیڈ بیک لیا، ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر صاف کردیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں