مصطفائی تحریک کے الیکشن مکمل، محمداشفاق صدر منتخب

مصطفائی تحریک کے الیکشن مکمل، محمداشفاق صدر منتخب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار ) مصطفائی تحریک ضلع خانیوال کے الیکشن مکمل محمداشفاق صدر جبکہ کنور شعیب ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب تفصیل کے۔

 مطابق مصطفائی تحریک ضلع خانیوال کا مشاورتی اجلاس مصطفائی دسترخوان،سبزی منڈی گراوَنڈ خانیوال میں چوھدری محمد ارشد تبسم ایڈووکیٹ مرکزی نائب امیر مصطفائی تحریک پاکستان کی زیرِصدارت منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی نوران لیاقت جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک ملتان ڈویژن تھے ،اجلاس میں شادابی پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا افتتاح کیا گیا اور مصطفائی تحریک ضلع خانیوال کے الیکشن میں متفقہ طور پر اشفاق احمد کو صدر اور خانزادہ کنور شعیب احمد ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔ اجلاس میں رانا محمد سرور،ملک امتیاز حسین میتلا جوائنٹ سیکرٹری مصطفائی تحریک ملتان ڈویژن،ڈاکٹر داوَد خان داوَدی،محمد لطیف ناصر قاسمی،محمد ارشد القادری ، محمد اکرم سعیدی،محمد عابدعقیل،محمد شہزاد انور ،ڈاکٹر محمد عمران مرزا اور کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں