سپورٹس سٹیڈیم ،2ہفتوں میں 3موٹر سائیکل چوری

سپورٹس سٹیڈیم ،2ہفتوں میں 3موٹر سائیکل چوری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) سپورٹس سٹیڈیم کے باہر سے دو ہفتوں میں 3 موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔

 ،اتوار کے روز سپورٹس سٹیڈیم کے باہر سے دن 8 بجے اور شام 6 بجے موٹر سائیکل چوری ہوئے ۔ موٹر سائیکل چوری ہونے والے متاثرہ شخص نوید احمد نے بتایا کہ سپورٹس انتظامیہ بلاوجہ اتوار کے روز سٹیڈیم کے گیٹ بند کر دیتی ہے ایسا کسی دوسرے شہر نہ ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے فٹبال کلب کے فاخر رسول کی اس سے گزشتہ اتوار موٹر سائیکل گیٹ بند ہونے سے ہی چوری ہوئی ۔ سپورٹس انتظامیہ موٹر سائیکلوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی نہ لیتی ہے ۔ کھلاڑیوں اشرف، عاصم، نوید و دیگر نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا کہ اتوار کو چھٹی کے باعث لوگ سٹیڈیم میں آتے ہیں لیکن گیٹ جان بوجھ کر بند رکھنے کے باعث موٹر سائیکلیں چوری ہو جاتی ہیں لہذا سپورٹس انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ وہ اتوار کو گیٹ کھلا رکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں