وفاق کے توازن کیلئے صوبہ سرائیکستان بنانا ہو گا،رؤف خان ساسولی

وفاق کے توازن کیلئے صوبہ سرائیکستان  بنانا ہو گا،رؤف خان ساسولی

ملتان (لیڈی رپورٹر)وفاق کے توازن کیلئے صوبہ سرائیکستان بنانا ہو گا، چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی کو ختم نہ کیا گیا۔

 تو مہلک نتائج برآمد ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر بلوچ رہنما رؤ خان ساسولی نے سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شریف خان لاشاری و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اندرونی خلفشار کا شکار ہے ، سیاسی کے ساتھ تہذیبی بحران کا حل بھی ضروری ہے ، آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے سرائیکی صوبے کا مسئلہ حل کرنا ہو گا ، صوبے کی جدوجہد نصف صدی پر محیط ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں