پولیس مقابلہ،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

پولیس مقابلہ،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ،ایک ملزم زخمی ،موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ملزموں کی ۔

ساتھی کو چھڑوانے کی خاطر پولیس پارٹی پر فائرنگ۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے موضع کوٹ کوڑا جھنڈا میں پولیس گرفتار جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزم علی شیر کو ریکوری کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ تین نامعلوم ملزموں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔فائرنگ کے تبادلے میں ملزم علی شیر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ،زخمی ہونے والا ملزم علی شیر ڈکیتی، چوری اور اغوا کے 8 مقدمات میں ملوث ہے ۔گولی گرفتار ملزم علی شیر کو دائیں گھٹنے میں لگی جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رضوان خان اور ایس ایچ او صدر عمران گجر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور بتایا کہ حملہ آور ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، تعاقب جاری ہے ، ناکہ بندی کرا دی گئی ہے ، قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں