میپکو آپریشن، 34ہزار 387افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

میپکو آپریشن، 34ہزار 387افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ریجن میں مہم کے دوران34ہزار 387افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

 33ہزار 941افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوائی گئیں ۔33ہزار 646مقدمات کا اندراج ہوا،26 ہزار 744بجلی چوروں کو گرفتارکروایاگیا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر2141ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ 1403ملین روپے جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروایاگیا۔بجلی چوروں کے خلاف آپریشن 7ستمبر 2023ء سے 17اگست 2024ء کے دروان کئے گئے ۔مہم کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 4289بجلی چوروں کو 343ملین روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 257ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ 4255بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 3497افراد گرفتارہوئے ۔ڈی جی خان سرکل میں 5781بجلی چوروں کو 270 ملین روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 161ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔5682بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 4155افراد گرفتارہوئے ۔وہاڑی سرکل میں 3092بجلی چوروں کو 169ملین روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 101.9ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ 2919بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 2324افراد گرفتار ہوئے ۔ بہاولپورسرکل میں4297بجلی چوروں کو 262.7 ملین روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 153ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔4198بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 3349افراد گرفتارہوئے ۔ساہیوال سرکل میں 382بجلی چوروں کو 343ملین روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 225ملین روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں