گیس چوروں کیخلاف کارروائی،1کمرشل سمیت9میٹر منقطع

گیس چوروں کیخلاف کارروائی،1کمرشل سمیت9میٹر منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)گیس چوروں کیخلاف کارروائی،1کمرشل سمیت9میٹر منقطعکر دئیے گئے میلسی میں ایک صارف اپنے گھر میں اشیا تیار کر کے مختلف کینٹینوں کوسپلائی کرتا تھا۔

،میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، ایک صارف کا میٹر غیر قانونی شفٹنگ پر منقطع کیا گیا، ایک کا میٹر سروس سے دور لگے ہونے پر منقطع کیا گیا، دو صارفین کے میٹر ٹیمپرنگ کی بنا پر منقطع کئے گئے ، ایک کا میٹر ریورس ہونے کی بنا پر منقطع کیا گیا، ایک نان بلنگ پر تھا اور اس کا میٹر سائیٹ پر لگا ہوا تھا، اسے بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف کا میٹر غیر قانونی ایکسٹینشن کی بنا پر منقطع کیا گیا,ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں