وارداتیں، شہری موٹرسائیکل، طلائی زیورات،سامان سے محروم

وارداتیں، شہری موٹرسائیکل، طلائی زیورات،سامان سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل،نقدی طلائی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کا رہائشی پراپرٹی ڈیلر سلام خان پٹھان گزشتہ روز موضع ہالہ میں پلاٹ دیکھنے کیلئے گیا اور اپنی موٹرسائیکل گلی میں کھڑی کر دی جو چوری ہوگئی۔علاقہ بستی گانمن شاہ میں ناصر عباس شاہ کے گھر رات کی تاریکی میں چور داخل ہو گئے اور اس کے 2بیٹوں کے قیمتی موبائل فون، جیب سے 50 ہزار روپے نقدی اورطلائی زیورات اٹھا کر لے گئے ۔تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چاندن والا سے سولر سسٹم ،انورٹر مالیتی 2 لاکھ ،گورنمنٹ پرائمری سکول اللہ بخش والا سے پنکھے چوری کر لئے گئے ۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ٹبہ رکھ پتل میں کاشتکارمحمد ذیشان کے بھانہ سے گائے مالیتی 2لاکھ چوری ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں