جرائم کے خاتمے میں کمیونٹی کا کردار اہمیت کاحامل:منصور امان

جرائم کے خاتمے میں کمیونٹی کا کردار اہمیت کاحامل:منصور امان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی کچہری کے دوران ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور۔

 شکایات کے ازالہ کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہے جرائم کے خاتمے میں کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہوتا ہے لہذا شہری مشکوک افراد، سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں پولیس شہریوں کی جان،مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط رکھنے اور انصاف کی دہلیز پر فراہمی کے لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں