ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس،محکموں کی تیاریوں کا جائزہ

 ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا  اجلاس،محکموں کی تیاریوں کا جائزہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں -

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں ریسکیو1122, صحت، لائیوسٹاک ، اری گیشن،سول،ڈیفنس، محکمہ زراعت ودیگر محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اس سلسلہ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میاں چنوں کا دورہ کرکے وہاں پر سپیشل پرسنز کے تدریسی عمل و اساتذہ کی تعلیمی استعداد کار کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اقبال اور پرنسپل نے انہیں بریف کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں