ڈی سی لودھراں کا شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنیکا حکم

ڈی سی لودھراں کا شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنیکا حکم

لودھراں (سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کا عوامی شکایات ازالہ کے لیے محلہ پٹھان والا، پرانی پولیس لائن ، ریلوے اسٹیشن روڈ ، محلہ صوفی والا اور۔

 ملحقہ علاقوں کا دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے سی او میونسپل کمیٹی کو شکایات کے فوری ازالہ کا حکم دیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے سیوریج، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی عوامی شکایت کے ازالہ کے حوالے سے پورے علاقے کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل افسروں کو موقع پر عوامی شکایت کے فوری ازالے کا حکم دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویثرن کے مطابق صفائی مہم کے تمام انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھ کر صفائی آپریشن میں تیزی لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے بعد کوڑا کرکٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مناسب طریقے سے تلف کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے افسروں کو خصوصی ہدایات دیں کہ سیوریج اور سینی ٹیشن کے حوالے سے کارکردگی کو بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی کارکردگی کے حوالے سے افسرجوابدہ ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں صفائی آپریشن کے دوران ٹیمیں نہیں پہنچیں، ان علاقوں کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر پہلے کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت صفائی آپریشن پر عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز سے ان کا کام لیا جائے اور بند سیوریج لائنوں کو ترجیحی بنیادوں پر کھلوایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور سینی ٹیشن کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا صفائی ستھرائی کی شکایات کو فوراً رفع کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے صفائی ڈیوٹی پر مامور عملہ و ملازمین کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین یا جان بوجھ کر کام چوری کے عادی ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں