ٹھینگی اور گڑھا موڑ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم

ٹھینگی اور گڑھا موڑ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نے ٹھینگی اور گڑھا موڑ میں سیوریج مسائل کا نوٹس لیتے ہوے افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ٹھینگی، گڑھا موڑ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے ٹھینگی اور گڑھا موڑ میں سیوریج مسائل کے مستقل حل تلاش کرنے کی ہدایات جاری کردیں انہوں نے ٹھینگی اور گڑھا موڑ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بھی احکامات جاری کردئیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ملتان تا وہاڑی روڈ کی تعمیر ومرمت کی منظور ہوچکی ہے کوشش کی جائے گی کہ جلد تعمیراتی کام شروع کردیا جائے تاہم افسران روڈ کی تعمیر و مرمت تک ٹریفک کی روانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ہائی ویز، بلدیاتی ادارے اور دیگر محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی بجائے ملکر کام کریں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور علاقہ میں ستھرا پنجاب اور حکومت بجے دیگر اقدامات سے متعلق معلومات لیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے چک 157 ،172 ڈبلیو بی اور چکوک کا بھی دورہ کیا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے گلی، محلوں میں جاکر گھروں کی مارکنگ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا ستھرا پنجاب کے تحت گاؤں اور یونین کونسل کمیٹیوں کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ مظفر خان ،ایکسین ہائی ویز رانا عمیر اور دیگر ہمراہ تھے دریں اثناء انہوں نے نے آر ایچ سی گڑھا موڑ کااچانک دورہ کیا۔ہسپتال کے معاملات دیکھے اور سٹاف کی حاضری چیک کی آر ایچ سی ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز،سٹاف کی حاضری چیک کی۔آر ایچ سی گڑھا موڑ میں ادویات، ویکسین کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔مریضوں اور لواحقین سے بھی معلومات لیں۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شہر کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے آج کے اچانک دورہ کا مقصد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ہسپتال کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے علاج معالجہ کے تسلی بخش انتظامات دیکھنے کو ملے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں