جنوبی پنجاب:23فیصد سکول سربراہوں سے محروم

جنوبی پنجاب:23فیصد سکول سربراہوں سے محروم

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سکولوں میں گریڈ 17کی چارہزار سے زائد اسامیاں خالی، جنوبی پنجاب میں 23فیصد سکولوں کے سربراہ نہیں ہیں ۔

تفصیل کے م طابق محکمہ سکولز کی سست روی کی پالیسی نے سکولوں کو سربراہوں سے محروم کردیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 68فیصدہائی سکولزمیں ہیڈزکی اسامیاں خالی ہیں جس میں جنوبی پنجاب کے 23فیصد سکول شامل ہیں ،گریڈ 17 کی4404 سیٹوں پر تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔ 3 سال سے پروموشن ہی نہیں کی گئی،سیکنڈری سکول ٹیچرز کی پوسٹ 35 برس سے اپ گریڈ نہیں ہوئی، سکولوں کے نصابی اور انتظامی معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے ،گریڈ 17کی 4123میں سے 2792 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب کی جانب سے کوٹہ کے مطابق اساتذہ کو 3 سال سے پروموشن ہی نہیں کی گئی ،ہائر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ سکیل17کی 79فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔سبجیکٹ سپشلسٹ گریڈ 17کی 5576 میں سے 4404 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیکنڈری سکول ٹیچرز کی پوسٹ کو 35 سال سے اپ گریڈ نہیں کیا جاسکا ، اساتذہ کو ان سروس پرموشن دے کر ہیڈز اورایس ایس کی خالی سیٹیں پر کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں