ستھرا پنجاب مہم،دیہی علاقوں میں میگا صفائی آپریشن شروع،کمیٹیاں تشکیل

ستھرا پنجاب مہم،دیہی علاقوں میں میگا صفائی آپریشن شروع،کمیٹیاں تشکیل

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ستھرا پنجاب مہم ،دیہی علاقوں میں میگا صفائی آپریشن شروع ،کمیٹیاں تشکیل۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے یوسی کائیاں پور کے دورہ کے موقع پر کہا کہ کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت عرصہ سے نظر انداذ دیہی علاقوں میں میگا صفائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے ،نمبردار اور مقامی افراد پر مشتمل خصوصی چیکنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں ،سول سوسائٹی کو بھی شامل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے  تمام یو سی سیکرٹریوں کو بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ کلیئر کرنے کے احکامات دئیے ۔دوسری طرف ملتان میں ڈپٹی کمشنر نے چوک ڈبل پھاٹک پر میگا تجاوزات آپریشن کی قیادت کی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ بھی انکے ہمراہ تھے ، کثیر تعداد میں تھڑے اور کیبن مسمار کرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا، سڑک پر تعمیرات کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ،دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ بے ہنگم تجاوزات نے شہر بھر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے ،ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی ہے ،روزانہ کی بنیاد پر مرکزی بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کا چوک ڈبل پھاٹک اور گھنٹہ گھر میں قائم ریڑھی بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منفردنوعیت ریڑھی بازار عوام کو سستی اشیاء خورونوش کی صورت میں ریلیف دینے میں مصروف ہیں ،سستی اشیائخورونوش کی فراہمی کیلئے منڈی میں ہول سیل پوائنٹ بھی قائم کیا گیاہے ، سستی روٹی کا ریٹ 13 روپے مقرر ہے ، خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل لاڑکے دورہ کے موقع پر کہا کہ کلینک آن ویلز دیہی علاقوں میں عوام کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں