اداروں کے آئینی اختیارات کے حامی ،وسیم نیازی

 اداروں کے آئینی اختیارات کے حامی ،وسیم نیازی

ملتان(لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور سے وسیم خان نیازی صدر آل پختون انسٹالمنٹ و سابق سٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف نے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 پاکستان تحریک انصاف امن پسند سیاسی جماعت ہے جوکہ پاکستان کے آئین و قانون پر عملدرآمد،آزادعدلیہ اور اداروں کی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے ۔تحریک انصاف کا منشور ہے کہ ملک پاکستان میں مکمل طور پر آئین و قانون پر عملدرآمد ہو۔ تمام ادارے اپنی قانونی حد میں رہ کر کام کریں امیر وغریب کے لیے قانون برابر ہو۔ کرپشن کا خاتمہ اورعام آدمی کو انصاف کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔عوام کی منتخب حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں معاشی مسائل، فرقہ واریت اور لسانی فسادات سراٹھا رہے ہیں ملک میں رہنے والاہر طبقہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے سراپااحتجاج ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ حکومت مسائل پر قابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ ہم پختون،بلوچ، سندھی،پنجابی،سرائیکی کو ایک پاکستانی قوم بن کر خود موجودہ مسائل کا خاتمہ کرنا ہے کیونکہ ہم سب سے پہلے پاکستانی قوم ہیں اور یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں