مستقل صفائی کا نظام تشکیل دیں گے :ڈپٹی کمشنر

مستقل صفائی کا نظام تشکیل  دیں گے :ڈپٹی کمشنر

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ستھرا پنجاب مہم کا دائرہ کار مزید وسیع ،دیہی علاقوں میں گندگی کے ڈھیروں،نالیوں کی صفائی کا کام جاری۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے یو سی 26 بلاول پور کبیروالا میں کام کا معائنہ کیا اور گھروں پر نمبرنگ چیک کی۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ دیہی علاقوں کی تمام یونین کونسلز میں اضافی عملہ صفائی فراہم کردیا گیا ہے ،مستقل صفائی کا نظام تشکیل دیں گے ، تمام دیہاتوں میں مشینری اور عملے کی مانیٹرنگ لوکل کمیٹیاں کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں