عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو،مولانا محمدافضل

عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو،مولانا محمدافضل

ملتان (کرائم رپورٹر)مولانا محمد افضل منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ نے حافظ صفی اللہ ، حافظ محمد ارسلان ، حافظ حسن نواز اور حافظ اعجاز الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی و مسرت کا دن ہے ۔

 7 ستمبر 1974 کو پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر ختم نبوت کو آئینی اور قانونی تحفظ فراہم کیا گیا۔ ہم علمائکرام، اہل پاکستان، ممبران اسمبلی اور پوری قوم کو اس فقید المثال فیصلے پر خراجِ تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی تقاضا ہے اس کے بغیر ایمان و اسلام نا مکمل ہے ۔ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات ابدی اور دائمی ہیں۔ کوئی بھی فرد یا کوئی بھی فرقہ ختم نبوت پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے تو وہ کسی صورت مسلمان نہیں ہو سکتا۔ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مدارس دینیہ کے طلبہ کی ملک گیر منظم اور ترجمان تنظیم ہے ۔ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ مدارس کی تمام سطح کی اسناد کو مستقل حیثیت دی جائے ۔ مدارس کے طلبہ کو عام تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ جیسے حقوق فراہم کیے جائیں۔ آئندہ ماہ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان ملک بھر میں اتحاد طلبہ مدارس مہم چلائے گی اور لاکھوں طلبہ تک اپنی دعوت پہنچائے گی۔ طلبہ کو اپنی قوت بنا کر مدارس کے طلبہ کے حقوق حاصل کرنے کی کوششیں تیز تر کی جائیں گی۔ حالیہ تعصبات، اختلافات اور لسانی تصادم درحقیقت قرآنی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں