عید میلاالنبیؐ ، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا: میونسپل آفیسر

عید میلاالنبیؐ ، تجاوزات کا  خاتمہ کیا جائے گا: میونسپل آفیسر

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) عید میلاالنبیؐ کے انتظامات کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی وہاڑی دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔

 جس کی صدارت میونسپل آفیسر پلاننگ فوزیہ نے کی اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں علماء کرام نے ربیع الاول کے موقع پر جلوسوں کے انتظامات بارے تجاویز پیش کیں میونسپل آفیسر پلاننگ فوزیہ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کی گذرگاہوں، مساجد اورمقامات محافل کے اطراف صحت وصفائی، روشنی، نکاسی آب اور وغیرہ کے تمام انتظامات دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کئے جائیں گے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں