فود سیفٹی ٹیم کی کارروائی 98کلو مضرصحت اشیا تلف

فود سیفٹی ٹیم کی کارروائی 98کلو مضرصحت اشیا تلف

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیم کی کریانہ اور کنفیکشنری سٹور کی انسپکشن، 80 کلو بدبودار مربہ جات، 18 کلو زائد المعیاد کنفیکشنری آئٹمز تلف کردیں۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے لیاقت روڈ پر واقع کنفیکشنری یونٹ میں بدبودار مربہ جات کی سٹوریج پر بھاری جرمانے عائد کیے ، چائنہ نمک اور دیگر غیر معیاری اشیاء بھی برآمد کی گئیں، زائدالمیعاد سنیکس برآمد ہونے پر نواب کالونی میں کریانہ سٹور کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں