ڈی پی اوخانیوال کی جمعہ کچہری، موقع پراحکامات جاری

ڈی پی اوخانیوال کی جمعہ کچہری، موقع پراحکامات جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈی پی اواسماعیل کھاڑک کی جانب سے شہریوں کے مسائل کا حل او ر۔

ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے مسجد اللہ والی میں جمعہ کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں پویس افسروں سمیت شہریوں کی بڑی تعدادم موجودتھی۔ ڈ ی پی او نے شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسروں کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی اواسماعیل کھاڑک نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا مقصدکمیونٹی پالیسنگ کافروغ اور شہریو ں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے او رآج میں خود آپ کے درمیان حاضرہوا ہوں تاکہ آپ سے ملنے او رمسائل سے آگاہی حاصل ہو،خانیوال پولیس منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ مافیاودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات کوشاں ہے اور خواتین و بچوں سے زیادتی،ظلم وتشدد کے مرتکب افراد کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے تا ہم شہری پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔انہو ں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں ،انہیں پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں