اساتذہ کو گھر کے قریب تبادلہ کرنے کی اجازت مل گئی

اساتذہ کو گھر کے قریب تبادلہ کرنے کی اجازت مل گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایک ہی سٹیشن پر دس،دس سال سے تبادلوں کی اجازت نہ ملنے والے اساتذہ کی سنی گئی،سکولوں میں تعینات سنگل و ڈبل ٹیچر کے ساتھ زیرو سکول ٹیچر بھی اپنا تبادلہ گھر کے قریب کرواسکیں گے تفصیل کے مطابق ایک ہی سکول میں دس،دس سال سے تبادلوں کی اجازت نہ ملنے والے اساتذہ کی سنی گئی۔

سکولوں میں تعینات سنگل و ڈبل ٹیچر کے ساتھ زیرو سکول ٹیچر بھی اپنا تبادلہ گھر کے قریب کرواسکیں گے ۔زیرو ٹیچر والے سکولز میں عرصہ دراز سے قریبی سکولز سے عارضی طور پر اساتذہ تعینات ہیں۔سکول میں سنگل یا ڈبل ٹیچر ہونے کیوجہ سے انھیں تبادلوں کی اجازت نہیں دی جاتی تھی دوسری طرف محکمہ سکول حکام کا کہنا ہے کہ ایک ماہ تک اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ریشنلائزیشن کے بعد سنگل اور ڈبل ٹیچر کو بھی تبادلوں کا حق دیا جائے گا زیرو ٹیچر سکول میں بھی تعینات عارضی اساتذہ بھی اپنے گھر کے قریب تبادلے کرواسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں