نجی سکول میں ٹیچرز ڈے پر تقریب ایم پی اے نوشیر لنگڑیال کی شرکت
میلسی(نامہ نگار)نجی سکول کے زیر اہتمام ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب ہوئی ، تقریب سے ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی (ایجوکیشن) ملک نو شیر لنگڑیال، سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس، چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانز یب، ڈائریکٹر محمد ریحان خان ودیگر نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ استاد کے احترام اور عزت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، دنیا میں اساتذہ کا کوئی نعم البدل نہیں ،استاد ہی شاگرد کو اعلی مقام تک پہنچاتا ہے ۔ملک نو شیر لنگڑیال نے مزید کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔