ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر نگرانی ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔

مسلسل نگرانی سے ضلع کی سب سے بڑی ہیلتھ فیسلیٹی کی سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آنا شروع ہوگئی ہے -انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل اجلاس میں ضلع کی سب سے بڑی ہیلتھ فیسلٹی میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا- اس موقع پر میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر عمارہ کی اودیات کی دستیابی اور ریومپنگ بارے بریفنگ دی اور انتظار گاہ کی تعمیر،ڈیلی ویجر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں بارے بھی آگاہ کیا-محمد علی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی فوکس ہے دستیاب وسائل کے مطابق ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال مزید بہتر بنایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے دو آؤٹ سورس پراِئمری سکولوں پرائمری سکول پاری والا نمبر 1 اور 2 کا اچانک دورہ کرکے اساتذہ کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور کلاس رومز،واش رومز کی صفائی چیک کی-انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نانک پور میں بھی تدریسی عمل کا جائزہ لیا طلبہ سے نصابی کتب سے سوالات دریافت کئے ،ہیڈ ٹیچر سے بریفنگ لی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں