بڑے میپکوصارفین تنصیبات کی تصدیق کرائیں،مبشر رضوی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی IIمیپکو انجینئر سید مبشررضوی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں انڈی پینڈنٹ فیڈرز کے حامل بڑے صارفین اپنی تنصیبات مکمل کرکے شعبہ ایم اینڈ ٹی سے تصدیق کرائیں اور ۔
معیاری آلات کا استعمال کریں تاکہ انہیں بجلی کے استعمال میں رکاوٹ او رتعطل کا سامنا نہ کرناپڑے ۔سی ای او میپکو کی ہدایت پر خودمختار 11کے وی فیڈرز کے میٹرنگ پینلز، پروٹیکشن پینلز، سی ٹیز/پی ٹیز، ریلے کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں انڈی پینڈنٹ فیڈر کے کنکشن کی تنصیبات کی چیکنگ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے گروپ بھاری اخراجات کرکے انڈی پینڈنٹ فیڈرز کے لئے آلات نصب کروارہے ہیں۔