زراعت میں ماحول دوست حکمت عملی اپنائی جائے ،ڈاکٹر نعیم

زراعت میں ماحول دوست حکمت عملی اپنائی جائے ،ڈاکٹر نعیم

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔

 کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے تحقیقی مقالہ جات جمع کروائے ۔ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں، تحقیقی ادارہ جات اور انڈسٹری سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم وائس چانسلربارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے کہا کہ پودوں کے دشمن حشرات کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اور ماحول دوست حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔جدید تحقیق کو بروئے کار لا کر ہم زیادہ محفوظ اور موثر طریقے سے پودوں کو بچا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں بیالوجیکل کنٹرول کا استعمال نہ گزیر ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کے ذریعے زراعت میں جدت ممکن ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ فصلات کے تحفظ کے لیے جدید سائنسی اصولوں اور ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو گیا ہے ۔ جدید طریقوں کو استعمال کرنے سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ کسانوں کے لیے وسائل کو بھی محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ جامعہ تحقیق اور تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے ایسی کانفرنسوں کا اہتمام کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت میں ترقی تحقیقی اداروں، یونیورسٹی، انڈسٹری اور توسیع کے باہمی اشتراک سے ممکن ہے ۔ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن پچھلے چار سال سے مسلسل اس عالمی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں