آوارہ کتوں کی بھرمار،تلفی کیلئے ٹیمیں غیر فعال

آوارہ کتوں کی بھرمار،تلفی کیلئے ٹیمیں غیر فعال

ملتان (جان شیر خان) ضلعی انتظامیہ کے تمام تر دعووں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دیے جانے کے اعلان کے باوجود ملتان میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کا اور واقعہ رونما ہو گیا۔

یہ چند دنوں کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کا دوسرا واقعہ ہے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی مطابق ملتان شہر و نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے لوگوں میں کافی بے چینی پائی جا رہی ہے ، اس حوالے سے چند روز قبل جمعرات کے روز ملتان شہر کے علاقے چوک شاہ عباس کے قریب ایک واقعہ پیش آیا جس میں آوارہ کتوں نے ایک نوجوان پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچی اور اس کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا اسی طرح گزشتہ روز شجاع آباد کے علاقے میں بھی آوارہ کتوں کے کاٹنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جس میں آوارہ کتوں نے خاتون پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، جس کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، لیکن یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع ملتان میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہریوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے ، جس پر ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو سے صحافیوں کی طرف سے سوال بھی کیا گیا تھا اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور آئندہ کچھ روز میں شہری اس صورتحال میں بہتری محسوس کریں گے تاہم ان کے اعلان کے باوجود آوارہ کتوں کے ح۔لے میں ایک اور خاتون زخمی ہو گئی ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت افسران سے صورتحال میں بہتری لانے کے لیے اپیل بھی کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں