بورے والا شہر وگردونواح میں ڈینگی اور ملیریا بے قابو

 بورے والا شہر وگردونواح  میں ڈینگی اور ملیریا بے قابو

بورے والا (نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح میں ڈینگی اور ملیریا بے قابو ہوگیا، ڈینگی سے متاثرہ ایک خاتون تشویشناک حالت میں ساہیوال منتقل۔

،ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں گنجائش سے زائد مریض پہنچ گئے۔ملیریا میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔سموگ کے باعث گلے اور سانس کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا،محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں،حفاظتی اقدامات بارے آگاہی،تفصیل کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں ڈینگی، ملیریا کے علاوہ سموگ کی وجہ سے گلے اور سانس کی بیماریوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے نواحی آبادی مرضی پورہ، اختر ٹاون، سلمان ٹاون، لکڑ منڈی اور حبیب کالونی کے علاقوں میں ڈینگی مچھروں کی افزائش کے ثبوت سامنے آنے پر ان علاقوں میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،اسکے علاوہ ان علاقوں میں نکاسی آب کے کا نظام بری طرح خراب ہونے سے گلیوں اور بازاروں میں گندے پانی کی بہتات سے ملیریا کے مریضوں میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں