ڈی سی خانیوال کا ہیلتھ مراکز کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) صحت مند پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدمات جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا اچانک رورل ہیلتھ سنٹرز سرائے سدھو،حویلی کورنگا کا دورہ کیا اور دونوں ہیلتھ فیسلٹیز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا-انہوں نے ادویات کے سٹاک کی پڑتال،ڈاکٹروں،عملہ کی حاضریاں چیک کیں ۔انہوں نے مریضوں سے سروس ڈیلیوری بارے استفسار کیا-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ طبی سہولیات میں بہتری کیلئے دیہی ہسپتالوں کے دورے شروع کئے ہیں ۔حکومت پنجاب کی پالیسی کیمطابق ادویات کی فراہمی جاری ہے ۔مریضوں کے علاج معالجہ میں غلفت برداشت نہیں کی جائیگی۔