کسانوں کی غیر قانونی حراست،واپڈا حکام کیخلاف مقدمہ کا حکم

 کسانوں کی غیر قانونی حراست،واپڈا حکام کیخلاف مقدمہ کا حکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل سیشن جج ندیم انجم نے وہاڑی کے واپڈاحکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا۔

میپکو کی طرف سے کسان اتحاد کے کارکنوں کو پولیس اور رینجر کے ذریعے گھروں سے اٹھوانے اور غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف اوران کی بازیابی کیلئے وہاڑی بارکے سینئر وکلاء محمداکبرکنگ ایڈووکیٹ، میاں محمدطیب ایڈووکیٹ، منیراحمدچنڑ ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ندیم انجم کی عدالت میں رٹ دائرکی جس پرعدالت نے بیلف مقررکرتے ہوں کسانوں کوبازیاب کرانے کاحکم دیا،عدالتی بیلف نے کارروائی کرتے ہوئے واپڈاحکام کے قبضہ سے کسانوں کوبازیاب کرکے عدالت میں پیش کردیا جس پرایڈیشنل سیشن جج نے واپڈاحکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کاحکم جاری کردیا۔اس موقع سینئروکلانے کہاہے کہ واپڈا ایک سفیدہاتھی بن چکاہے جس نے کسانوں کے خلاف غیرقانونی اقدامات شروع کررکھے ہیں اور بلاوجہ کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارکرہراساں کررہاہے ۔عدالت نے کسانوں کاموقف اور وکلاء کے دلائل سن کرفیصلہ کیاجس پرشکر گزار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں