انسدادسموگ آپریشن،4گاڑیاں بند،22کے چالان ،جرمانہ
وہاڑی (خبرنگار)ضلعی انتظامیہ اورپولیس انسداد سموگ کیلئے متحرک۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈی پی او منصور امان نے گاڑیوں اور بھٹہ جات کا مشترکہ معائنہ کیااور اپنی نگرانی میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے ایک بھٹہ کو مسمار۔۔۔
ایک بھٹہ کوایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرایا جبکہ گاڑیوں کے معائنہ کے دوران خلاف ورزی پر 4گاڑیوں کو بند،22کو چالان اور 52ہزار روپے جرمانے عائد کئے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ٹرانسپورٹرز اور بھٹہ مالکان کو سموگ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ضلع میں سموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پربلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں ماحولیاتی آلودگی پھیلنے والے بھٹے اور گاڑیاں کسی صورت چلنے نہیں دی جائیں گی۔ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی تیزی سے جاری ہیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، سیکرٹری آرٹی اے کامران انور، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات عامر ارشاد، انسپکٹر محمد جاوید،ٹریفک پولیس، پنجاب ہائی وے کے افسران بھی موجود تھے ۔