پیر مراد وہاڑی تا پل ملتان روڈ تعمیر کرنے کی منظوری

 پیر مراد وہاڑی تا پل ملتان روڈ تعمیر کرنے کی منظوری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے بتایا ہے کہ ان کی بار بار درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی سے ملتان روڈ پیر مراد وہاڑی تا پل 114/10R تک 60۔50 کلومیٹر لمبی سڑک کی تعمیر جس پر 8499480 ملین روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 کی پری پی ڈبلیو ڈی پی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں منظوری دے دی گئی ہے ،دسمبر میں کام شروع ہوجائے گا حکومت کو اس روڈ کی بری طرح ٹوٹ پھوٹ اور عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے ، وہ کمیونٹی کے نمائندہ افراد اور لیگی کارکنوں و مقامی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ایم پی اے نے مزید کہا کہ حکومت تمام درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے لیکن بانی پی ٹی آئی سیاسی انداز میں جمہوری عمل سے اپنا کوئی مثبت کردار ادا کرنے کی بجائے منفی ہتھکنڈوں اور دہشگردانہ سرگرمیوں سے حکومت کے ساتھ ساتھ ریاست کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ، اس طرح انہیں ڈیل ملے گی نہ ڈھیل کیونکہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی تمام تر توجہ فتنہ الخوارج کے خاتمہ پر مرکوز کر رکھی ہے ،سیاسی معاملات قانونی اور مروجہ قواعدوضوابط کے تحت ذمہ داروں کو نمٹانے کی چھوٹ دے رکھی ہے ، اب کسی کو شارٹ کٹ ملنے کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے ، شر پسند عناصر اپنی مذموم کاروائیوں سے باز رہیں ورنہ وہ کچلے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں