وارداتیں تھم نہ سکیں،شہری گھروں میں محصور ،پولیس بے بس
ملتان(کرائم رپورٹر ) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔شاہ رکن عالم پولیس کو ڈی بلاک سے محمد عاطف نے اطلاع دی کہ گھر میں سورہے تھے۔
نامعلوم چور دوسرے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور گھر سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی چھ تولہ طلائی زیورات اور دو ہزار ڈالر چوری کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا اسی تھانہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ اسجد الرحمن کے گھر سے نامعلوم ملزم چھ تولہ سونا اور دو لاکھ پچیس ہزار چوری کرکے لے گئے ،جی بلاک سے محمد اسماعیل نے بتایا کہ میرے کزن گل خان کے گھر دو مانگنے والی عورتوں نے بیل دی چھوٹے بچوں نے دروازہ کھولا تو نامعلوم عورتوں نے ڈیڑھ تولہ سونا الماری سے چوری کرکے فرار ہوگئی ،کوتوالی پولیس کو خانیوال روڈ رکشہ مارکیٹ سے ارشاد نے بتایا کہ شادی پر گیا ہواتھا واپس گھر آیا تو بیوی موجودنہ تھی سامان بکھرا پڑا تھا پڑتال کرنے پر پانچ لاکھ روپے سمیت تین تولہ سونا مسروقہ پایا گیا جو میری بیوی چوری کرکے ساتھ لے گئی ،محلہ رحیم آباد سے محمد اکبر نے بتایا کہ میری موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے ،نیوملتان پولیس معصوم شاہ روڑ سے محمد خالد نے اطلاع دی کہ اپنی موٹرسائیکل گلستان میرج ہال کے باہر کھڑی کرکے چلا گیا واپس آیا تو موٹرسائیکل موجود نہ تھی جسے نامعلوم چور لے اڑے جبکہ چہلیک پولیس کو حسن پروانہ روڑ سے یاسین نے بتایا کہ اپنی موٹرسائیکل مسجد کے باہر کھڑی کرکے نمازادا کررہاتھا واپس آیا تو موٹرسائیکل موجود نہ تھی جو چوری ہوچکی تھی واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نامعلوم چوروں کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔