نوسر بازاے ٹی ایم سے شہری کے دو لاکھ 20ہزار رقوپے نکال کر فرار

 نوسر بازاے ٹی ایم سے شہری کے دو  لاکھ 20ہزار رقوپے نکال کر فرار

بورے والا ( نمائندہ دنیا)نوسر باز اے ٹی ایم بوتھ میں گھس کر واردات کر گئے ، شہری کے دو لاکھ 20ہزار روپے نکال کر فرار۔

 تفصیل کے مطابق امجد ٹاؤن کا رہائشی شہری اے ٹی ایم بوتھ میں نو سر بازوں کے ہاتھوں لٹ گیا گوہر علی لاہور روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ گیا اور اے ٹی ایم کارڈ ڈال کر رقم نکلوانے لگا کہ اسی دوران دو نامعلوم نوسر باز بوتھ کے اندر داخل ہو ئے اور اے ٹی ایم کارڈ مشین میں پھنس جا نے کا کہہ کر گوہر علی کو وہاں سے روانہ کر دیا اور گوہر علی کے اے ٹی ایم سے دو لاکھ 20ہزار روپے نکلوا کر فرا رہو گئے ۔گوہر علی کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں