میلسی:بڑے جانور کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت
میلسی (نامہ نگار ) میلسی شہر اور گردونواح میں بڑے جانور کا گوشت مقررہ قیمت کے بجائے 1000 روپے کلو اور۔
بکرے کا گوشت 1800 روپے میں فروخت ہونے لگا۔جانوروں کے پھٹے اور کھوکھے گندے نالوں اور گندگی کے ڈھیروں پر لگے ہوئے ہیں۔انتظامیہ مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام۔گوشت کے پھٹے اور کھوکھوں پر ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں ہوتی۔قصابوں سے اگر گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹس پر گوشت فراہمی کا مطالبہ کیا جائے تو قصاب گوشت فراہم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے انتظامیہ حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر گوشت کی فروخت کو یقینی بنائے اور خود ساختہ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔